سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا( ڈی پی آر کے) نے اپنے سٹریٹجک کروز میزائل،ہاسل-1 آر اے -3 کے لیے ڈیزائن کیے گئے انتہائی بڑے وار ہیڈ کا پاور ٹیسٹ اور ایک نئی قسم کے طیارہ شکن میزائل پیولوجی-1-2 کا تجربہ کیا ہے۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی ہفتہ کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربات گزشتہ روز سہ پہرجزیرہ نما کوریا سے دور مغربی پانیوں میں کیے گئےاور مخصوص مقاصد حاصل کیے گئے۔
کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق، یہ تجربات مختلف پہلوؤں کے حوالےسے ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی کی حکمت عملی و تکنیکی کارکردگی اور نئے قسم کے ہتھیاروں کے نظام کے آپریشن سے متعلقہ باقاعدہ سرگرمیوں کا حصہ تھے ۔