• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی پی پی آبنائے پار تبادلے و تعاون پر عائد پابندیاں ختم کرے ،ترجمان چینی مین لینڈتازترین

March 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نےتائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام پرزور دیا ہے کہ وہ امن و ترقی کے لیے جزیرے پر موجود مرکزی دھارے کی رائے عامہ کا احترام کرے اور آبنائے پار تبادلے و تعاون میں رکاوٹ بننے والی پابندیاں ختم کرے۔

ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے یہ بات اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ چینی مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان یہ جامع اقتصادی معاہدہ ایک دہائی قبل نافذ العمل ہوا تھا۔

چھن نے کہا کہ ای سی ایف اے  کے نفاذ اوراس کے ابتدائی پروگرام سے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے کاروبارکو ٹھوس فوائد ملے اوراسے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا۔

ہے۔تاہم فالو اپ سروس ٹریڈ معاہدہ نافذ نہیں ہوا جس پر پہلے ہی دستخط ہوچکے تھے اور اس کی وجوہات کا سب کو علم ہے جو تائیوان کی اقتصادی ، صنعتی ترقی اور لوگوں کے مفادات کی ترقی کے لئے ایک بڑا دھچکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں جو کچھ ہوا ہے اس نے تائیوان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں اور کاروباری اداروں کو یہ احساس دلایا ہے کہ آبنائے پار تعلقات مستحکم ہونے کے بعد ہی تائیوان میں لوگوں اور کاروباری اداروں کو زیادہ فوائد ملیں گے۔

چھن نے آبنائے پار تبادلوں سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈی پی پی حکام نے چینی مین لینڈ سے تائیوان جانے والے غیر سرکاری وفود پرعائد پابندی بدستور لاگو کر رکھی ہے ،اس طرح مین لینڈ کے لئے تائیوان گروپ کے دورے بھی بند ہیں۔

چھن نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ امن، ترقی، تبادلے اور تعاون آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ انہوں نے ڈی پی پی حکام پر زور دیا کہ وہ آبنائے پار تبادلوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کریں۔