• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی پی پی حکام "آگ سے نہ کھیلیں": چینی مین لینڈ کا انتباہتازترین

June 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ وہ اپنے حق دفاع کا حوالہ دے کر آگ سے نہ کھیلیں کیوںکہ ان کا کوئی بھی لاپرواہی سے اٹھایا گیا قدم صرف ان کے جلد خاتمے کا ہی سبب بنے گا۔

ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفترکے ترجمان چھین بِنہوا نےان خیالات کا اظہار تائیوان کے ایک عہدیدار کے حالیہ بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ تائیوان مخصوص حالات میں پیپلز لبریشن آرمی کی کارروائیوں کا جواب اپنے دفاع کے ذریعے یا جوابی حملوں سے دے سکتا ہے۔

 تائیوان کو چین کا حصہ قرار دیتے ہوئے،ترجمان نے واضح کیا کہ جزیرے کو "اپنے دفاع کا حق" حاصل نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمارے منصفانہ اقدامات کو روکنے کی ڈی پی پی کی کوششیں مکمل طور پر بے سودہیں۔