• Québec, Canada
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی پی پی حکام تائیوان میں لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود خطرے میں ڈال رہے ہیں، ترجمان چینی مین لینڈتازترین

July 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی تعاون اور بیرونی قوتوں پر انحصار کرکے علیحدگی چاہتے ہیں جس کے لئے فوجی صلاحیتیں بڑھارہے ہیں۔

ریاستی کونسل میں امورتائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا کہ اس سے آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا اور جزیرے پر لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو سنگین خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

ژو نے یہ بات میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ڈی پی پی حکام نے اپنی فوجی مشقوں کے دوران میزائل الرٹ جاری کرکے خوف و ہراس پیدا کیا اور عبادت گاہوں سے ہتھیار ذخیرہ کرنے کے لئے انہیں استعمال کرنے کی اجازت مانگی۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی حکام تائیوان کے عوام کی محنت کی کمائی کو امریکی ہتھیاروں پر برباد کررہے ہیں ۔ تائیوان میں جنگی جنون کو ہوا دیکر جزیرے کے لوگوں کو اپنے علیحدگی پسند ایجنڈے میں شامل کررہے ہیں۔

ژو نے کہا کہ جزیرے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے ڈی پی پی حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششیں ترک کردیں اور تائیوان کو کشیدگی اور جنگ کی طرف نہ لیکر جائیں۔