• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی پی پی کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری مین لینڈ کا قومی اتحاد کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی:ترجمان چینی مین لینڈتازترین

September 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے امریکہ سے کتنے ہتھیار خریدے ہیں، وہ تائیوان کے مسئلہ کو حل کرنے اور قومی اتحاد کے حصول کے لیے مین لینڈ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔   ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان، چھن بِن ہوا نے ان خیالات کااظہار امریکی حکومت کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان کے لیے فوجی امداد کی حالیہ منظوری سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ چھن نے کہا کہ ڈی پی پی حکام "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسند موقف پر قائم اور طاقت کے ذریعے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش میں امریکہ سے ہتھیار خریدنے کے لیے تائیوان کے لوگوں کی محنت سے کمائی گئی رقم کو ضائع کر رہے ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں تائیوان کو جنگ کے دہانے کی طرف دھکیل دیں  گی اور تائیوانی ہم وطنوں کے خدشات میں اضافہ کریں گی۔