بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ ہیٹی میں استحکام کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
ان خیالات کااظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ہیٹی سے متعلقہ قرارداد کی منظوری کے لیے چین کی حمایت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
اگرچہ ہیٹی نے ابھی تک چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے ہیں تاہم چین نے سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر منظورہونے والی قرارداد 2743 کے حق میں ووٹ دیا، جس سے ہیٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر (بی آئی این یو ایچ) کے مینڈیٹ میں توسیع کی گئی ہے۔
لِن نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہیٹی کے دیرینہ مسئلے کو ذمہ دارانہ اور تعمیری رویہ کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل حل کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کے ساتھ چین نے حال ہی میں قرارداد 2743 کی منظوری کی حمایت کی ہے، جس سے یہ ایک مثبت اشارہ ہے کہ بین الاقوامی برادری ہیٹی کے لوگوں کی مدد اور حمایت جاری رکھے گی۔
قرارداد کی منظوری کے بعد ہیٹی نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسکے تعمیری کردار کو سراہا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہیٹی چین کے ساتھ اپنے روابط برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔