• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈیجیٹل شاہراہ ریشم میں پیشرفت سے رابطے اور خوشحالی ممکنتازترین

April 17, 2024

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے صدرمقام شی آن میں ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس (ڈبلیو آئی سی) ڈیجیٹل شاہراہ ریشم ترقیاتی فورم کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا "رابطے اور مشترکہ خوشحالی"۔

فورم میں ڈیجیٹل رابطے، شاہراہ ریشم تعاون، بین الاقوامی شاہراہ ریشم ای کامرس تعاون، ڈیجیٹل دیہات اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین وانگ یونگ نے کہا کہ چینی حکومت ڈیجیٹل شاہراہ ریشم کی تعمیر میں پیشرفت اور ڈیجیٹل اقتصادی ترقی کے ثمرات سے سب کو مستفید کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ سائبر اسپیس کمیونٹی کا قیام ایک نئے مرحلے میں لانے کے لئے ، چین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اختراع میں تعاون وسیع کرنے ، ڈیجیٹل ثقافتی تبادلے اور باہمی تفہیم مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل حکمراں قوانین بنانے میں تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کرنے سے متعلق بھی پرامید ہے۔

اکتوبر 2023 تک چین نے ای کامرس تعاون پر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے تھے اور 30 ممالک کے ساتھ دوطرفہ ای کامرس تعاون نظام قائم کیا تھا۔

چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے وائس چیئرپرسن  لی چھنگ شوآنگ نے کہا کہ شاہراہ ریشم ای کامرس نے مضبوط لچک اور قوت کا مظاہرہ کیا ہے جو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تعاون کی ایک اہم خصوصیت بن چکی ہے۔