بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہریوں کو متاثر کرنے والے سرحد پار ٹیلی کام فراڈ میں ملوث کُل 268 مشتبہ افراد کو لاؤس سے چینی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ عوامی سلامتی نے بدھ کو اعلان کیا کہ مشتبہ افراد میں 8 ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے جرائم کی فنڈنگ کے لیے خدمات فراہم کیں اور 54 جرائم کے سرغنہ اور بنیادی ارکان کے طور پر کام کیا جبکہ ان افراد کو چین کے متعدد علاقوں میں 1 ہزار 570 سے زیادہ متعلقہ مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن چین اور لاؤس کی پولیس حکام کے درمیان قوانین کے نفاذ کے مشترکہ تعاون میں ایک اور اہم کامیابی ہے۔
بیان کے مطابق چینی پولیس نے تعاون کو انجام دینے کے لیے جنوری میں ایک ورکنگ ٹیم لاؤس بھیجی، جہاں دونوں ممالک کی پولیس فورسز نے لاؤس میں متعدد جرائم کی جگہوں پر چھاپے مارے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے 2 ہزار 400 سے زیادہ موبائل فونز اور کمپیوٹر ضبط کیے۔
متعلقہ کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔