• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یمن کے حوثیوں نے برطانوی بحری جہاز پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لیتازترین

February 19, 2024

صنعاء(شِنہوا) یمن میں حوثی گروپ نے خلیج عدن میں  ایک برطانوی بحری جہاز پراتوار کو کئے گئے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساریہ نے اپنے گروپ کے سیٹلائٹ ٹی وی چینل المسیرہ سے نشر ہونے والے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ ہماری بحری افواج نے خلیج عدن میں برطانوی جہاز روبیمار پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا ہے جنہوں اپنے ہدف کو درست انداز میں نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ "ہمارے حملے سے بحری جہاز کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے یہ مکمل طور پر رک گیا جبکہ جہاز اب خلیج عدن میں ڈوبنے کا خطرہ ہے