• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یمن میں حوثی ملیشیا کے حملے میں سرکاری فوج کے8 اہلکار ہلاکتازترین

November 07, 2023

عدن، یمن (شِنہوا) یمن کے صوبے مارب میں حوثی ملیشیا کے حملے میں سرکاری فوج کے کم از کم 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایک فوجی اہلکار نے منگل کو  نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرشِنہوا کو بتایا کہ حوثی جنگجوؤں نے پیر کی رات ایک بڑا حملہ کیا اور مارب کے شمال مغربی حصے میں سرکاری فورسز کے مقامات کو نشانہ بنایا، مسلح تصادم کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

اہلکار نےمزید کہا کہ حوثیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں حکومتی فورسز کے  آٹھ فوجی ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔

اہلکار کے مطابق، جوابی کارروائی میں، سرکاری افواج  نے مبینہ طور پر مارب کے کئی علاقوں میں اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے تاکہ ملیشیا کی مزید پیش قدمی کو روکا جا سکے۔