• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین بحران پر شٹل ڈپلومیسی، چینی نمائندہ خصوصی برازیل، جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گےتازترین

July 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نمائندہ خصوصی برائے  یوریشین امور  لی ہوئی یوکرین بحران پر شٹل ڈپلومیسی کے چوتھے دور  کے لیے 28 جولائی سے برازیل، جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں بتایا کہ  چینی نمائندہ خصوصی  گلوبل ساوتھ کے اہم ممالک کے ساتھ موجودہ صورتحال اور امن مذاکرات کے عمل پر مزید تبادلہ خیال  کریں گے تاکہ کشیدہ صورتحال میں کمی اورامن مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جاسکیں۔

ترجمان نے کہا کہ یوکرینی بحران میں اضافے کوتقریبا ڈھائی سال ہو چکے ہیں،جنگ تاحال جاری ہے اور امن مذاکرات  کے امکانات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور تنازع  میں مزید اضافے اور اس کے  پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ماونے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر، چین ہمیشہ بحران کے سیاسی حل کے لیے پرعزم رہا ہے۔