• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کے صدر کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات،فوجی امداد پر تبادلہ خیالتازترین

May 03, 2024

کیف(شِنہوا)  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دورے پرآئے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ہے،جس میں یوکرین کے لیے فوجی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 صدارتی پریس سروس کے مطابق کیف میں ہونے والی ملاقات میں، زیلنسکی نے حال ہی میں یوکرین کے لیے50کروڑ پاؤنڈ (63 کروڑ ڈالر) کے سب سے بڑے فوجی امدادی پیکج کی منظوری پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرزیلنسکی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے امداد فراہم کرنے کے اہم فیصلے کے ساتھ اس پیکج کی فراہمی، ناگزیر وقت میں ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔