• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کے شہر اوڈیسا میں روسی ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاکتازترین

March 03, 2024

کیف(شِنہوا) یوکرین کے جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر ڈروں حملے میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

پراسیکیوٹر جنرل آفس کے مطابق روسی افواج کی جانب سے داغا جانے والا ڈرون اوڈیسا کے رہائشی علاقے میں نو منزلہ اپارٹمنٹ بلاک سے ٹکرا گیا جس سے 18 اپارٹمنٹس تباہ ہو گئے۔

گزشتہ شام تک حملے کی جگہ پرامدادی کارروائیاں جاری تھیں۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے محکمہ فضائی دفاع نے خلیجِ فن لینڈ کی سرحد سے متصل لینن گراڈ کے علاقے میں یوکرین کا ایک ڈرون جبکہ دوسرا ڈرون بیلگوروڈ کے علاقے میں تباہ کر دیا۔ ان کارروائیوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔