• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یونان کے جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاکتازترین

October 07, 2022

ایتھنز(شِنہوا) بحیرہ ایجین میں لیسوس جزیرے کے ساحلوں کے قریب مہاجرین اور تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔

یونان کےساحلی محافظین  نے جمعرات کی صبح کہا ہے کہ حادثے میں 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ان افراد نے حکام کو بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا توکشتی میں تقریباً 40 افراد سوار تھے۔

 ایک پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی کارروائی جاری ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نیکوس کوکلاس نے یونان کے قومی نشریاتی ادارے ای آر ٹی کو بتایا کہ تمام متاثرین افریقی نژاد نوجوان خواتین تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثنا بدھ کی رات جنوبی یونان کے جزیرے کیتھیرا سے ایک دیگر کشتی کے چٹانوں سے ٹکرانے اور ڈوبنے کے بعد 80 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

ایک  پریس ریلیز کے مطابق زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی پر تقریباً 95 افراد سوار تھے۔ ان کی قومیتوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

حکام نےبتایا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے دونوں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ ہوا کی طاقت بارے بیوفورٹ پیمانہ پر ان ہواؤں کی شدت درجہ 8 تک پہنچ گئی تھی ۔