پیرس (شِنہوا) چین کے 2 شہروں چھاؤ ژو اور چھونگ چھنگ کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک (یو سی سی این) میں شامل کرنے کے لئے منتخب لیا ہے۔
یونیسکو کے ایک اعلامیہ کے مطابق یو سی سی این نیٹ ورک میں شمولیت کے لئے 2 چینی شہروں سمیت دنیا بھر سے 53 دیگر شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یونیسکو کے مطابق نئے شہروں کا انتخاب ان کی ترقیاتی حکمت عملی میں ثقافت وتخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لانے اور انسانوں پر مرکوز شہری منصوبہ بندی میں جدید طریقوں کے استعمال پر ان کے مضبوط عزم کا اعتراف ہے۔

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کا ایک دلکش نظارہ۔ (شِنہوا)
چھاؤ ژو اور چھونگ چھنگ کو بالترتیب مہمان نوازی اور ڈیزائن میں تخلیقی شہر کا درجہ دیا گیا ہے۔
یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آندرے ازولے نے بتایاکہ ہمارے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل شہر ثقافتی رسائی بڑھانے ، شہری لچک اور ترقی میں تخلیقی صلاحیتوں کی طاقت متحرک کرنے میں سب سے آگے ہیں۔
یونیسکو نے کہا ہے کہ نئے نامزد شہرماحولیاتی تبدیلی، بڑھتی عدم مساوات اور شہری علاقے میں اضافے جیسے ابھرتے خطرات کا سامنا کرنے میں نیٹ ورک کے دیگر ارکان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ توقع ہے کہ 2050 تک دنیا کی 68 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہوگی۔