• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپ کاضرورت سے زیادہ صنعتی صلاحیت کا بیانیہ اس کے شدید اضطراب کا عکاس ہے،چینتازترین

June 04, 2024

بیجبگ(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاو نے کہا ہے کہ یورپ  کی جانب ضرورت سے زیادہ صنعتی صلاحیت کی بنیاد پر   چین کی الیکڑک گاڑیوں(ای ویز ) کے متعلق اینٹی سبسڈی تحقیقات ایک منفرد تجارتی تحفظ پسندی ہے،توقع ہے دونوں فریقین مذاکرات اور رابطوں کے ذریعے اپنے تحفظات کو حل کرینگے۔

انہوں نے نام نہاد ضرورت سے زیاد صنعتی صلاحیت کو غلط رنگ دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی پیداوار کی  صلاحیت ضرورت سے زیاد ہ نہیں بلکہ اس حوالے سے یورپ کا اضطراب زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پر مارکیٹ کو مسخ کرنے کا الزام لگانا مسخ شدہ ذہنیت کا نتیجہ ہے۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق وانگ نے یہ بات  میڈرڈ میں منعقدہ چین- سپین مشترکہ اقتصادی اور صنعتی تعاون کمیٹی کے 29ویں اجلاس کے دوران کہی، جس کی انہوں نے ہسپانوی وزیر  اقتصادیات و تجارت کارلوس کیورپو کے ساتھ مشترکہ صدارت کی۔

دورانِ اجلاس دونوں فریقوں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے اعلی میعار کی ترقی کے فروغ،چینی ای ویز پر یورپی اینٹی سبسڈی تحقیقات،دوطرفہ  تبادلوں کو سہولت فراہم کرنے،حکومتی خریداری اورزرعی اور کھانے پینے کی اشیا کیلئے مارکیٹ رسائی دینے کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین سپین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی سطح کو بڑھانے، دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور تیسرے فریق کی مارکیٹ میں تعاون اور باہمی مفید  نتائج  کے لیے تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے کے لیے کام کرے گا۔ 

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپین یورپی یونین کوماحول دوست اور نئی توانائی کی صنعت کے میدان میں عقل مندی کا مظاہرہ کرنے اور کھلے پن  پر آمادہ کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر ہسپانوی وزیر  اقتصادیات و تجارت  کارلوس کیورپو نےکہا کہ سپین چین کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے اور ہم چین کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو برقرار رکھنے سمیت اقتصادی اور تجارتی تعاون کی متوازن ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،آٹوموبائل، قابل تجدید توانائی، صنعتی مشینری آلات  اور طبی آلات جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے ذریعے تعاون کو  فروغ دینا چاہتے ہیں۔