• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین ای ویزپرسبسڈی مخالف تحقیقات میں حقائق کوتسلیم کرے:چینتازترین

July 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں( ای ویز) پر یورپی یونین کی سبسڈی مخالف تحقیقات کے حوالے سے جاری دوطرفہ  مشاورت میں حقائق اور ضوابط کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

وزارت تجارت  کے ترجمان ہی یونگ چھیان نے جمعرات کو کہا کہ حقائق کے یکطرفہ تعین کی  بجائےانہیں معروضی ہونا چاہیے جسے دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہونا چاہئے۔

یورپی یونین سے حقائق اور قواعد کی بنیاد پر معقول اور معروضی فیصلوں کا مطالبہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ یورپ ان حقائق کو تسلیم کرے گا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر چین کو حاصل مسابقتی فوائد سبسڈی کی وجہ سے نہیں ہیں،چین یورپی یونین آٹو انڈسٹری کے شعبے میں تعاون مشترکہ ترقی کے لیے سودمند اوریہ کہ یورپی یونین کی صنعت تجارتی تحفظ کے اقدامات کی مخالفت کرے گی۔

چین پہلے ہی یورپی یونین کو برآمد کی جانے والی چینی ای وی کے تجارتی تنازعے کا دونوں فریقوں کے لیے ایک قابل قبول حل تلاش کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرچکا ہے۔