• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین چیمبر آف کامرس چین میں میں مزید مواقع تلاش کرے گاتازترین

September 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں یورپی یونین چیمبر آف کامرس 2 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہونے والی چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2023 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس2023) کےذریعے تعاون کے مزید مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پر امید ہے۔

چین میں یورپی یونین کے چیمبر آف کامرس کے نائب صدر کارلو ڈی آندریا نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آمنے سامنے ملاقاتیں اور مذاکرات سے  سی آئی ایف ٹی آئی ایس2023  میں مزید روابط اور مواقع فراہم  ہو سکیں گے۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق2 ہزار 400 سے زائد  کاروباری اداروں نے سی آئی ایف ٹی آئی ایس2023کی آف لائن سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے اندراج کرایا ہے جو 1 لاکھ 55 ہزارمربع میٹر کی نمائشی رقبے پر مشتمل  ہےجبکہ دونوں اعتبار سے اس سال کی نمائش گزشتہ برس کی نمائش کے ریکارڈ سے بڑی ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ ڈی آندریاسی آئی ایف ٹی آئی ایس2023 میں شرکت کررہے ہیں جو اس نمائش کو چین میں کاروباری ماحول کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال میں دیکھا ہے کہ بہت سے کاروبار ڈیجیٹل ہو رہے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے خدمات تیزی سے فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول کےمطابق  خود کوڈھالنے کی ضرورت ہے۔