• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین کا ایران پر پابندیاں بڑھانے پرغورتازترین

April 17, 2024

برسلز(شِنہوا)یورپی یونین (ای یو) بعض رکن ممالک کی جانب سے تجاویزکے پیش نظر ایران کے خلاف اپنی پابندیوں میں توسیع پر کام شروع کرے گا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے مشرق وسطی کی صورتحال پر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی ویڈیو کانفرنس کے بعد ایک پریس میٹنگ میں کہا کہ میں خارجہ امور سروس کو پابندیوں سے متعلق ضروری کام شروع کرنے کی درخواست بھیجوں گا۔ 

بوریل نے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔