برسلز(شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) نے اسرائیل سے رفح میں فوجی کارروائی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپریشن جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ اس کے تعلقات لازمی طور پر شدید دباؤ میں آجائیں گے۔
خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے لیے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل غزہ میں پہلے سے ہی سنگین انسانی صورتحال کو مزید خراب کرنے سے باز رہے اور رفح کراسنگ کو دوبارہ کھول دے۔ بوریل نے کہا کہ اگر اسرائیل رفح میں اپنا فوجی آپریشن جاری رکھتا ہے تو اس سے لامحالہ اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات بہت زیادہ دباؤ میں آجائیں گے۔