• Washington, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین کا چینی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی ٹیکس پائیدار ذرائع آمدورفت کے لیے نقصان دہ ہے، ہسپانوی آٹو ڈیلرتازترین

June 23, 2024

میڈرڈ (شِنہوا) اسپین کی بڑی آٹو ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی ٹیکس ہسپانوی مارکیٹ میں مسابقت اور زیادہ پائیدار ذرائع آمد ورفت کو کمزور کرسکتا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فیڈریشن آف آٹوموٹیو ڈیلرز ایسوسی ایشنز (فاکون آٹو) کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر راؤل مورالس نے کہا کہ اضافی ٹیکس چینی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد اور ہسپانوی مارکیٹ کی مسابقت متاثر کرسکتی ہے۔

فاکون آٹو کی رائے میں گاڑیوں کے شعبے میں مسابقت ہمیشہ اچھی ہوتی ہے۔ فاکون آٹو کے اسپین بھر میں 6 ہزار سے زائد سیل پوانئٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقامی مینوفیکچررز کو حاصل تحفظ کو متاثر کئے بغیر یورپی منڈیوں تک سستی الیکٹرک گاڑیوں کی رسائی یقینی بنانے کیلئےضروری ہے تاکہ مزید سستی الیکٹرک گاڑیاں دستیاب ہوسکیں جبکہ یہ اقدام الیکٹرک گاڑیوں کی آمد کو تیز کرنے اور زیادہ پائیدارذرائع  نقل و حرکت کی سمت بڑھنے میں کافی اہم ہو سکتا ہے۔

مورالس نے کہا کہ کچھ ہسپانوی صارفین الیکٹرک گاڑیاں خریدنے پرغورکررہے ہیں کیونکہ چینی الیکٹرک گاڑیاں زیادہ مسابقتی قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں داخل ہورہی ہیں، ایسے میں ہمیں صرف بجلی کی قلت دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مورالس نے کہا کہ مسابقت شہریوں کو الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی ترغیب دینے کے لئے ایک اچھا ہتھیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یورپی مینوفیکچررز کو ماحولیاتی ضروریات تحت ڈھالنے کے لئے بہت زیادہ تیزی دکھانا ہوگی ورنہ وہ مسابقت سے محروم ہوجائیں گے۔

ایگزیکٹو نے کہا کہ یورپی یونین میں تمام ممالک ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہیں ہیں اور اس کے علاوہ تقسیم کا شعبہ یورپ میں آنے والے چینی برانڈز میں دلچسپی رکھتا ہے۔