• Washington, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین کا چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس اسکے ماحول دوست منصوبے کو کمزور کرے گا، عہدیدارتازترین

June 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا)یورپی یونین کا چینی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ اس کی اپنی ماحول دوست  اور کم کاربن اخراج کی جانب منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل کو کمزور کردے گا۔

یہ بات چین کی  قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ترجمان لی چھاؤ نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

یورپی کمیشن نے 12 جون کو چین سے درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں پر عارضی ٹیکس عائد کرنے کا اپنے ابتدائی فیصلہ جاری کیا تھا۔ جس میں  17.4 فیصد سے 38.1 فیصد ٹیکس کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 فیصد اضافی ٹیکس پہلے ہی لاگو ہے۔

لی نے کہا کہ حقائق اور قواعد و ضوابط اور پیشگی نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے، تحقیقات کو سیاسی رنگ دیا گیا اور اسے بطور ہتھیار استعمال کیا گیا جس سے تحفظ کے نام پر منصفانہ مسابقت خطرے میں پڑگئی۔

لی نے مزید کہا کہ یہ طریقہ کار مکمل طور پر ثابت شدہ ہے کہ تجارتی تحفظ پسندی دور اندیش انتخاب نہیں ہے۔

ترجمان لی نے خبردار کیا کہ اگر مجوزہ ٹیکسز لاگو ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف چینی کاروباری اداروں کو نقصان پہنچائیں گے بلکہ یورپی یونین کی کمپنیوں کی طویل مدتی اور پائیدار ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ بنیں گے اور ساتھ ہی یورپی یونین میں سمیت عالمی آٹوموٹیو صنعت اور سپلائی چینز میں خلل ڈالیں گے۔