• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین کی آمادگی کی صورت میں الیکٹرک گاڑیوں کےمعاملے پرمذاکرات کیلئے تیارہیں،چینتازترین

June 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ اگر  یورپی یونین مخلصانہ طور پر مذاکرات  کی میز پر بیٹھنا چاہتی ہے تو ان کا ملک الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے معاملے پر بات چیت اور مشاورت کیلئے تیار ہے۔

وزارت تجارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے  کہ وانگ نے یہ بات جرمن وائس چانسلر رابرٹ ہیبیک کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

وانگ نے کہا کہ چین دانشمندانہ اور پیشہ وارانہ انداز میں تجارتی تنازعات سے بچنے کیلئے دونوں فریقین کے معقول تحفظات پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے جرمن وائس چانسلر سے کہا کہ چین کو امید ہے کہ جرمنی ای و یز میں مثبت کردار ادا کریگا اور یورپ کی  چین کیساتھ  بات چیت کیلئےحوصلہ افزائی کریگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپین یونین اپنے غلط راستے کی ضد پر قائم رہتی ہے تو چین  پھر ضروروی اقداما ت کرے گا،جن میں عالمی تجارتی تنظیم کے مسائل حل کرنے کے طریقہ کار کے  تحت کیس دائر کرنا اور اپنے قانونی حقوق اور مفادات کا سختی سے تحفظ کرنا بھی شامل ہے۔

اس موقع پر جرمن وائس چانسلر نےکہا کہ جرمنی اور چین عالمگیریت کے حمایتی اور اس سے استفادہ کرنے والے ممالک ہیں ،جرمن حکومت کو یورپی یونین کی چینی ای ویزسے متعلق اینٹی سبسڈی تحقیقات پر گہر ی تشویش ہے جس کا یورپ کی ماحول دوست منتقلی اور صارفین کے مفادات پر منفی اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ محصولات کا نفاذ بد ترین نقطہ نظر ہے جو تجارتی تنازعات میں اضافےکا باعث بنے گاجبکہ بات چیت اور مشاورت ہی مسائل حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔