• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین کی چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات تحفظ پسندی ہے، چینتازترین

June 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات تحفظ پسندی ہے، یورپی یونین  کو چاہیےکہ وہ آزاد تجارت کی حمایت اور تحفظ پسندی کی مخالفت سے متعلق اپنے عزم پر عمل کرے۔

ترجمان لین جیان نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے چین سے درآمدہ کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی محصولات عائد کرنے کی منصوبہ بندی سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اضافی محصولات عائد کرنا مارکیٹ معیشت کے اصولوں اور عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس سے چین- یورپی یونین اقتصادی و تجارتی تعاون اور عالمی آٹوموٹیو صنعتی اور سپلائی چینز میں خلل پڑتا ہے اور اس کا نقصان صرف یورپ کو ہی ہوگا۔

ترجمان کے مطابق متعدد یورپی ممالک کے سینئر حکام اور کاروباری رہنماؤں نے حال ہی میں یورپی کمیشن کی تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی صنعت کے تحفظ کے لیے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر مزید محصولات عائد کرنا غلط اقدام ہوگا۔

ترجمان لین نے یورپی یونین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد تجارت کی حمایت اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے سے متعلق اپنے عزم پر عمل کرے اور فریقین کے درمیان مجموعی اقتصادی اور تجارتی تعاون برقرار رکھنے میں ہمارے ساتھ کام کرے۔ تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں اور کھلا تعاون ہی پیشرفت کا درست راستہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے قانونی حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔