تہران(شِنہوا)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے متعدد ایرانی افراد اور اداروں کے خلاف یورپی یونین کی تازہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کے اندرونی معاملات میں "مداخلت" قرار دیا ہے۔یورپی یونین کی کونسل نے22 سالہ ایرانی خاتون مہسہ امینی کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر گزشتہ روز ایران کے11 افراد اور چار اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔
ترجمان نے یورپی یونین کی پابندیوں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے انسانی حقوق کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو کلی طور پرمسترد، غیر موثراورغلط قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور اس کے ارکان انسانی حقوق کے خود بہت بڑے خلاف ورزی کرنے والے ہیں کیونکہ وہ ایران مخالف غیر قانونی پابندیوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔