• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین کیساتھ تجارتی تنازعات مذاکرت کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہیں،چینی وزیر تجارتتازترین

June 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاو نے کہا ہے کہ چین یو رپی یونین کیساتھ تجارتی تنازعات مناسب طریقے سے حل کرنے کی غرض سے مذاکرت کیلئے تیار ہے، اور چینی کمپنیوں کے قانونی مفادات کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

وانگ نے یہ بات سپین کے شہر بارسلونا میں قائم چین کے کاروباری اداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے یہ ریمارکس چینی مصنوعات جن میں الیکٹرک گاڑیاں،ریلوے لوکوموٹیو،فوٹو وولٹک کیلئے استعمال ہونیوالا سامان،ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا سامان،سکیورٹی معائنہ اور طبی آلات شامل ہیں کے خلاف یورپی یونین کی حالیہ سخت تحقیقات کے جواب میں دئیے۔ انہوں نے کہا کہ  چین  کی  گنجائش سے زیادہ پیداوار، غیر منصفانہ مسابقت ،تجارتی علاج، بین الاقوامی خریداری کے آلات  کا امتیازی استعمال اور غیر ملکی سبسڈی کے ضوابط وغیرہ جیسے جھوٹے بہانے بنا کر ایسی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایسے اقدامات چین یورپی یونین تنازعات کو بڑھا رہے ہیں۔

فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے بار بار تجارتی جنگ سے بچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے  جو قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام اور مسابقت کے لیے مساوی ماحول کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے چین اور یورپی یونین کے جائز خدشات کو حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں کہا کہ اگر یورپی یونین اپنے الفاظ پر عمل کرنے میں ناکام رہا اور جبری اقدامات جاری رکھے تو چین اپنی کمپنیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ اجلاس کے دوران چینی وزیر نے چین اور سپین کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کو سہولت فراہم کرنے کیلئے زیادہ کوششوں پر زور دیا۔ اجلاس میں  سپین میں فنانس، مینوفیکچرنگ، ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹیشن سے وابستہ چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ   چائنہ چیمبر آف کامرس کے یورپی یونین کے ارکان نے شرکت کی۔