اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ سلامتی کا تصور برقرار رکھے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے یہ اپیل اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے تعاون سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں کی۔
گینگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے تحت اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے تعاون کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد عالمی امن وسلامتی برقرار رکھنا انسانیت کی فلاح و بہبود میں اضافہ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا ہے۔ چین توقع کرتا ہے کہ اس طرح کا تعاون حقیقی کثیر الجہتی، مشترکہ سلامتی اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے اصولوں پر مبنی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی کے حامی کی حیثیت سے یورپی یونین کو اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصول برقراررکھنا، عالمی قانون اور تعلقات کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ بنیادی اصولوں کا احترام کرنا ، اقوام متحدہ کے ساتھ کثیر الجہتی نظام کا دفاع کرنا اور کثیر الجہتی کے پرچم تلے اقوام کے درمیان یکجہتی اور ترقی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی ناقابل تقسیم ہے۔ ایک ملک کی سلامتی کو دوسروں کی سلامتی کی قیمت پر محفوظ نہیں کیا جاسکتا ،اسی طرح فوجی بلاکس کو مضبوط بنانے یا ان میں توسیع کرکے علاقائی سلامتی کا حصول بھی بے بنیاد ہے۔
تمام ممالک کے سلامتی کےجائز خدشات کو سنجیدگی سے دیکھنا ، مناسب طریقے سے حل کرنا اور یورپی یونین کو اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے تاکہ سلگتے مسائل کے سیاسی حل میں پیشرفت کرکے تنازعات اور جھگڑے پرامن طریقے سے حل کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیاک ے ممالک کو اپنے تاریخی، ثقافتی، جغرافیائی اور نظام کے اختلافات کو پس پشت ڈالنا اور باہمی مفید تعاون کے ذریعے ایک بہتر مستقبل کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ یورپی یونین کو اقوام متحدہ کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ ملکر رواں سال کے اختتام پر ہونے والے مستقبل کے سربراہ اجلاس میں اتفاق رائے اور عمل پر مبنی اقدامات کو فروغ دینا چاہئے تاکہ عالمی برادری کو انسانیت کے لئے نئے امکانات سے متعلق مثبت پیغام ملے۔
گینگ نے کہا کہ یوکرین بحران ،یورپی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس بحران کا حتمی حل بات چیت اور مذاکرات سے ہی ہونا چاہیے۔ یورپی یونین کو ایک اہم شراکت دار کی حیثیت سے سیاسی تصفیے میں پیشرفت اور یورپ میں متوازن، مؤثر اور پائیدار سیکیورٹی ڈھانچے کے لئے سازگار حالات پر مزید کام کرنا چاہئے۔