• Washington, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین تجارتی تنازعات کو ہوا دینے کا ذمہ دار ہے:چینتازترین

June 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے یورپی یونین (ای یو)  کو تجارتی تنازعات بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ  ای یو کے اقدامات  "تجارتی جنگ" کا باعث بن سکتے ہیں۔

تجارتی تنازعات میں ممکنہ اضافے پر یورپی یونین کے خدشات کے حوالے سے چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس صورتحال کی صرف اور صرف یورپی یونین ذمہ دار ہے۔

چینی وزارت نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ جاری تجارتی تنازعات کا خواہاں نہیں ہے، افسوس کے ساتھ یہ  یورپی فریق ہے جو " تجارتی تنازعات کو ہوا دے رہا ہے۔

وزارت کے مطابق، اس سال کے آغاز سے، یورپی یونین نے چین کے خلاف تجارتی اور سرمایہ کاری  پابندیوں کے  31اقدامات  اٹھائے جن میں سے 25  تجارتی  درآمدات سے متعلق تھے  جس سے چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو شدید نقصان پہنچا۔

وزارت نے کہا کہ چین نے فراخدالانہ اور تعاون پر مبنی رویہ کا مظاہرہ کیا ہے اور واضح طور پر بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔