• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی کاروباری اداروں کو چینی صوبے ہوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاشتازترین

March 24, 2024

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں بات چیت کے ایک پلیٹ فارم "دی 2024 چیری بلوسم ویوئنگ، بزنس کوآپریشن اینڈ فارچیون گلوبل 500'' میں یورپی کاروباری اداروں اور ہوبے کے درمیان عالمی تعاون بڑھانے کے لئے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا۔

سفارتی نمائندوں ، ملکی اور غیر ملکی سرکاری اداروں اور عالمی اقتصادی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ فارچیون گلوبل 500 میں شامل کاروباری اداروں اور معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز سمیت 600 سے زائد شرکاء نے چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے  ، ماحول دوست اور کھلے پن میں پیشرفت اور سپلائی چینز کی کارکردگی میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

ہوبے دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔  یہ بڑی متحرک مارکیٹ اور چین کے وسطی مالیاتی اور تکنیکی مرکز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔  گزشتہ برسوں میں صوبہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی توسیع اور بہتری میں یورپی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرتارہا ہے.

صوبائی محکمہ تجارت کے مطابق ہوبے کی یورپ کے ساتھ 2023 میں مجموعی بیرونی تجارتی حجم 124.12 ارب یوآن (تقریباً 17.5 ارب امریکی ڈالر) رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 28.3 فیصد زائد ہے۔

ہوبے میں تقریباً 700 یورپی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے جن میں فارچیون گلوبل 500 میں شامل 74 کمپنیاں بھی ہیں۔ ہوبے کے شہر ای ژو کے ای ژو ہواہو ہوائی اڈے سے بیلجیئم اور جرمنی جیسے ممالک کے لئے بین الاقوامی مال بردار فضائی پروازیں کامیابی سے چل رہی ہیں اور چین - یورپ مال بردار ٹرینیں اب یورپ اور ایشیاء بھر کے 40 ممالک میں 109 شہروں کو خدمات فراہم کررہی ہیں جس میں گزشتہ برس گزشتہ 1 ہزار سے زائد مال بردارٹرینوں کے دورے ہوئے۔

ای ڈی ایف (چائنہ) ہولڈنگ لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او فیبریس فورکیڈ نے چین اور فرانس کے درمیان ووہان حیاتیاتی مظاہرہ شہر کی تعمیر کے معاہدے کی 10 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر کہاکہ وہ چینی مارکیٹ میں 40 برس سے مکمل طور پر شامل ہیں اور جوہری توانائی کےذریعے بجلی کی پیداوار میں چین کے سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہیں۔