شنگھائی (شِنہوا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے شنگھائی میں ٹیسلا گیگا فیکٹری کا دورہ کیا،اس موقع پرگیون نیوزوم نے کہا کہ گیگا فیکٹری کے ورکنگ ماڈل سے چین اور امریکہ دونوں کو فائدہ ہوا ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر نے گیگا فیکٹری میں تیارکردہ الیکٹرک گاڑی اپ گریڈ کی گئی ماڈل 3 کی ٹیسٹ ڈرائیو کی جسے ایشیا پیسیفک اور یورپ کی متعدد مارکیٹوں میں سپلائی کیاگیا ہے۔
نیوزوم نے چین-امریکہ تعاون کے اس ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ دن کے وقت،شنگھائی میں انجینئرز نے اس نئے ماڈلز پر کام کیا جبکہ شام کے وقت اسی گاڑی پر امریکہ میں کام شروع ہوجاتا تھا۔اس طرح روٹیشن میں ہفتے کے سات دن یومیہ چوبیس گھنٹے باہمی تعاون کے ساتھ کام کیا گیا ہے۔
نیوزوم نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں ٹیسلا گیگا فیکٹری شنگھائی کے کردار کو "قابل عمل" قرار دیا۔