شنگھائی (شِنہوا)امریکہ سے باہر امریکی کار ساز کمپنی کی پہلی گیگا فیکٹری، ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ سے 2023 میں 9لاکھ 47ہزارگاڑیوں کی ترسیل کی گئی۔
کمپنی نے بدھ کو اپنی 2023 کی پیداوار اور ترسیل کی رپورٹ میں بتایا کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سال ٹیسلا کی جانب سے دنیا بھر میں ترسیل کی گئی 18لاکھ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے نصف سے زیادہ شنگھائی پلانٹ میں تیار کی گئیں۔
40 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کار تیار کرنے کی صلاحیت کے حامل ٹیسلا کی شنگھائی فیکٹری میں استعمال ہونے والے کار کے پرزوں کی لوکلائزیشن کی شرح 95 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2023 میں، ٹیسلا کے شنگھائی پلانٹ سے چینی مارکیٹ میں 6لاکھ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئیں۔