بیجنگ(شِنہوا) الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے حفاظتی خدشات کی وجہ سے چین سے اپنی 16لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے بیان کے مطابق ، 26 اکتوبر 2022 سے 16 نومبر 2023 تک تیارکردہ درآمدی ماڈل ایس اور ایکس کی7ہزار538 گاڑیوں کو فوری طور پرواپس منگوایا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروں میں نقائص کی وجہ سے تصادم کے دوران گاڑیوں کے دروازے کھل سکتے ہیں، جس سے حفاظتی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ کار ساز کمپنی کی بیجنگ برانچ نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے واپس منگوائی گئی کاروں کے لیے اوور دی ایئر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اپ ڈیٹس مفت ہوں گے۔
واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 26 اگست 2014 سے 20 دسمبر 2023 کے درمیان تیار کردہ تقریباً 16لاکھ 10ہزار درآمد شدہ ماڈلز،ایس ،ایکس، تھری اور مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل تھری اور وائی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔