شنگھائی(شِنہوا)امریکی کارساز کمپنی ٹیسلا انکارپوریشن کو شنگھائی پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لنگانگ نیوایریا میں نئی میگا فیکٹری کے منصوبےکی تعمیرکا اجازت نامہ دے دیا گیا ہے۔
لنگانگ نیوایریا کی انتظامی کمیٹی کے مطابق امریکی مارکیٹ سے باہر ٹیسلا کایہ پہلا انرجی اسٹوریج میگا فیکٹری پروجیکٹ لنگانگ نیوایریامیں واقع ہے جس سے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں بڑے پیمانے پرپیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔
فیکٹری سے ابتدائی طور پر 10ہزار میگا پیک یونٹ سالانہ تیارہوں گے، جو تقریباً 40 گیگاواٹ آور توانائی کے ذخیرہ کے برابر ہے۔