شنگھائی (شِنہوا) ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری سے جنوبی کوریا کواس کے ماڈل وائی(رئیر وہیل ڈرائیو) کاروں کی برآمد شروع ہوگئی ہے۔ چین میں تیارکردہ ٹیسلا گاڑیاں پہلی بار جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں پہنچی ہیں۔
اس سے پہلے، جنوبی کوریا کو برآمد کی جانے والی ٹیسلا گاڑیاں امریکہ میں اس کی فریمونٹ فیکٹری میں تیار کی جاتی تھیں۔ شنگھائی پلانٹ سے اس سال کی پہلی ششماہی میں 4لاکھ 76ہزار500گاڑیوں کی ترسیل کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا،جو گزشتہ سال اس کی مجموعی ترسیل کے حجم کے تقریباً دو تہائی کے برابر ہے۔ فی الحال، پلانٹ سے40 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ایک گاڑی تیار ہوکر باہر آجاتی ہے اور 95 فیصد سے زیادہ آٹو پارٹس کو مقامی طور پر سپلائی کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، شنگھائی فیکٹری سے اس سال کے شروع میں پہلی بارتھائی لینڈ کو گاڑیاں برآمد کی تھیں۔ کمپنی کے مطابق فیکٹری میں بنائی گئی ماڈل 3 اور ماڈل وائی کی کاریں اس سال کے آغاز سے تھائی لینڈ کو فراہم کی گئیں۔