ٹوکیو(شِنہوا) چین نے جاپان امریکہ سربراہی اجلاس کے بعد جاری منفی بیان پر جاپان کو اپنے سخت موقف سے آگاہ کیا ہے اور اپنے اندرونی امور میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو بڑے نقصان سے بچایا جاسکے۔
ٹوکیو میں ، چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جاپان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرے، دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو جامع لحاظ سے آگے بڑھانے کے بارے میں اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنائے،اپنے ہمسائیہ ممالک کے لیے نقصان دہ تجارتی ومعاشی پالیسیوں کو ترک اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے تاکہ چین۔ جاپان تعلقات کو مزید نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکا۔
امریکہ اور جاپان کے رہنماوں کے تازہ ترین مشترکہ بیان میں چین کے بارے میں منفی موادسے متعلق ایک سوال کے جواب میں جاپان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ جاپان نے چین کی جانب سے بار بار منع کرنے کے باوجود امریکی رہنماؤں سے ملاقات اور مشترکہ بیان میں چین سے متعلق معاملات کو اپنے مفاد میں استعمال کیا جو چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہے جس سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جاپان اور امریکہ نے اپنے فوجی اتحاد کو نمایاں طور پر مضبوط کیا اوردھڑے بندی کی محاذ آرائی کی صورتحال پیدا کی جس سے تصادم کے خطرہ میں اضافہ اور علاقائی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔