ٹوکیو (شِنہوا) جاپان نے فوکوشیما دائی چی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ آلودہ پانی کے بحر الکاہل میں اخراج کا 5 واں دور شروع کردیا ہے۔
مقامی ماہی گیروں کی مخالفت، رہائشیوں اور عالمی برادری کے رد عمل کے باوجود بجلی گھر کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے تابکار پانی کے اخراج کا شروع کیا ہے جو سال 2024 کا پہلا اخراج ہے۔
گزشتہ 4 اخراج کی طرح تقریباً 7 ہزار 800 ٹن آلودہ پانی 7 مئی تک سمندر میں چھوڑا جائے گا جس پانی میں تابکار مادہ ٹریٹیم موجود ہے۔
جاپانی اخبار آساہی شمبن کی رپورٹ کے مطابق ٹیپکو نے ٹینک میں ذخیرہ کردہ پانی کا تجزیہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹریٹیم کے علاوہ دیگر تمام تابکار مادوں کی مقدار اخراج کے قومی معیار سے کم ہے۔ چونکہ ٹریٹیئم کو کم نہیں کیا جاسکتا اس لئے سمندری پانی میں حل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیپکو اس عرصے ہر روز اطراف کے پانیوں میں ٹریٹیم جیسے تابکار مادوں کی پیمائش کرے گا تاکہ اخراج کے اثرات پر تحقیقات کی جا سکے۔
ماہی گیری کی صنعت اور مقامی باشندے طویل عرصے سے اخراج منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں ۔ فوکوشیما اور میاگی پریفیکچرز کے تقریباً 150 ماہی گیروں اور رہائشیوں نے 8 ستمبر 2023 کو فوکوشیما ڈسٹرکٹ کورٹ میں جاپانی حکومت اور ٹیپکو کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کا عمل بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
فوکوشیما ڈسٹرکٹ کورٹ میں اس مقدمے کی پہلی عوامی سماعت 4 مارچ کو ہوئی تھی جس میں مدعی کی تعداد 150 سے بڑھ 360 ہوگئی تھی۔