ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی کمپنی اسپیس ون کے پہلے راکٹ کی لانچنگ ناکام ہوگئی اور اس کا ٹھوس ایندھن سے چلنے والا راکٹ کیروس روانگی کےکچھ لمحوں بعد ہی ہوا میں پھٹ گیا۔یہ جاپان کے نجی شعبے کی طرف سے مدارمیں سیٹلائٹ بھیجنے کی پہلی کوشش تھی۔
مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 11 بجے کے تھوڑی دیر بعد،راکٹ چھوٹے سیٹلائٹ کوخلا میں لے جانے کے لیے مغربی پریفیکچر واکایاما کے شہر کوشی موتو کے اسپیس پورٹ سے سے لانچ کیا گیاتھا۔
لائیو فوٹیج میں راکٹ کو لفٹ آف کے کچھ سیکنڈ کے بعد ہوا میں پھٹتے اورراکٹ کے جلتے ہوئے ملبے سے دھواں نکلتے دیکھا گیا ۔ اس واقعہ میں زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔