• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کو سمندر میں اخراج سے پیدا شدہ ناقابل تلافی نقصان سے بچنا چاہیے، چینتازترین

November 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سمندر میں فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج سے پیدا شدہ ناقابل تلافی نتائج سے بچنے کے لئے جاپان کو شراکت داروں کے ساتھ مکمل اور مخلصانہ مشاورت کرنا اور جلد از جلد طویل مدتی نگرانی کا انتظام کرنا چاہیے۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ایک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی ۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے حال ہی میں سمندر میں اخراج سے ہونے والے نقصانات کی نشاندہی اور مقامی متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی شروع کردی ہے کیونکہ جاپانی حکومت کی جانب سے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا عمل تیسرے مہینے میں داخل ہوچکا ہے۔

وانگ نے کہاکہ جاپان کے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج تمام انسانیت کی صحت، عالمی سمندری ماحول اور بین الاقوامی عوامی مفاد پراثر انداز ہورہا ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ جاپان ان داخلی اور بین الاقوامی خدشات پر سنجیدگی اختیار کرے خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے مضبوط خدشات دور کرنے کے لئےشراکت داروں کے ساتھ ذمہ دارانہ اور تعمیری رویہ سے بات چیت کرے اور شراکت داروں کے نقصان کی نشاندہی اور معاوضے کے جائز مطالبے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرے۔

وانگ نے فوکوشیما کا جوہری آلودہ پانی سمندر میں پھینکنے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی فریق کو شرکت داروں خاص طور پر اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مکمل اور مخلصانہ مشاورت کرنا اور جلد از جلد ایک طویل مدتی نگرانی کا انتظام کرنا چاہیے جو جامع، مؤثر اور آزادانہ انداز سے کام کرے اور اس میں تمام شراکت داروں کو شامل کیا جائے تاکہ سمندر میں اخراج سے پیدا شدہ ناقابل تلافی نتائج سے بچا جا سکے۔