ٹوکیو(شِنہوا) جاپان میں یکم اپریل تک بچوں کی آبادی 1 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزارتھی جس سے مسسل 43 ویں سال بچوں کی آبادی میں کمی ظاہر ہوتی ہے۔
جاپانی وزارت داخلہ اور مواصلات کے مطا بق غیر ملکیوں سمیت 14 سال یا اس سے کم بچوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں ریکارڈ کمی کے بعد 3لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی، یہ تعداد 1950 سے لیکر اب تک کی سب سے کم تعداد تصور کی جا رہی ہے۔
ملک کی کل آبادی میں بچوں کی شرح کا تناسب0.2 فیصد کمی کے بعد 11.3 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔یہ تناسب 1950 کے بعد سے اب تک سب سے کم ہے جو مسلسل 50 ویں سال زوال پذیر ہے۔
صنف کے اعتبار سے لڑکوں کی آبادی 71 لاکھ 80 ہزار اور لڑکیوں کی آبادی 68 لاکھ 30 ہزار ہے۔
عمر کے اعتبار سے 31 لاکھ 70 ہزار بچوں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں جبکہ 23لاکھ 50 ہزار بچوں کی عمریں پیدائش سے 2 سال کے درمیان ہیں جس سے ملک میں کم بچوں کی پیدائش کا رجحان ظاہر ہوتا ہے۔