• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان میں دیوالیہ پن دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،سروےتازترین

July 22, 2024

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان میں بڑھتے ہوئے اخراجات،مزدورں اور مالی امداد کی کمی کے باعث  کارپوریٹ دیوالیہ پن  اس سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 22 فیصد اضافے کے ساتھ  ایک  دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بات کریڈٹ ریسرچ کمپنی کے حالیہ سروے میں بتائی گئی۔

جاپان کے ٹیکوکو ڈیٹا بینک نے اپنی تازہ ترین آن لائن رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوری سے جون کے دوران مجموعی طور پر دیوالیہ ہونے والےاداروں کی تعداد4 ہزار 8 سو 87 ہو گئی جو 2014 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق صنعت کے لحاظ سے  دیوالیہ ہونے والے اداروں میں خدمات کی صنعت میں تعداد1ہزار 2 سو 28 کے ساتھ پہلے، 1 ہزار 29 کے ساتھ ریٹیل شعبہ دوسرے اور 9سو 17 کیساتھ تعمیرات کا شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔

 ٹیکوکو نے پیش گوئی کی ہے کہ کمزور ذاتی کھپت کے علاوہ  کارپوریٹ شعبے میں دیوالیہ ہونے والے اداروں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے، جو ممکنہ طور پر 2024 کے پورے سال میں 10 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔