• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان نے احتجاج ومخالفت کے باوجود جوہری آلودہ پانی کا سمندرمیں اخراج شروع کر دیاتازترین

August 24, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان نےتباہ شدہ فوکوشیماڈائیچی جوہری بجلی گھر سےجوہری آلودہ پانی کوبحرالکاہل میں چھوڑنا شروع کر دیا ہے جبکہ جمعرات کو سینکڑوں جاپانیوں نے وسطی ٹوکیو میں منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

پلانٹ آپریٹرٹوکیوالیکٹرک پاورکمپنی(ٹیپکو)کی طرف سے فراہم کردہ براہِ راست ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عملے کے ایک رکن نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے (پاکستانی وقت شام 5 بجے)کےقریب سمندری پانی کاپمپ آن کیا جس سے متنازعہ سمندری اخراج کا باقاعدہ آغازہو گیا جبکہ مقامی ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک اور بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک میں اس حوالے سے خدشات اور مخالفت برقرار ہے۔

ٹیپکو کے مطابق جوہری آلودہ پانی کو پلانٹ سے 1 کلومیٹر دور زیر آب سرنگ کے ذریعے خارج کرنے سے پہلے ملاوٹ کر کے کمزور کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سینکڑوں جاپانی شدید گرمی میں جمعرات کی صبح وسطی ٹوکیو میں ٹیپکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے اور جاپانی حکومت اور ٹیپکو سے سمندری اخراج کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

جاپان کی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاورکمپنی(ٹیپکو)کےجوہری آلودہ پانی سمندرمیں چھوڑنے سے متعلق  فیصلے کے خلاف لوگ ٹوکیومیں ٹیپکوہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنے کے لیےجمع ہیں۔(شِنہوا)

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سمندری مصنوعات اور گوڈزیلا کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ انہوں نے" فوکوشیماجوہری آلودہ پانی کا سمندری اخراج روکو" اور "تابکار پانی سے سمندر کو آلودہ کرنا بند کرو" کے نعرے  لگائے۔

جاپان کی نیشنل فیڈریشن آف ایگریکلچرل کوآپریٹو ایسوسی ایشنز کے ساتھ منسلک تائیکو فوجیمورا  جسے زین نوہ بھی کہا جاتا ہے، نے کہا کہ سمندری اخراج کو "معاف نہیں کیا جا سکتا" اوریہ"انتہائی غیر معقول" ہے۔