• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان نے چاند پر تحقیق کا دوبارہ آغاز کردیاتازترین

January 29, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے خلائی ادارے نے کہا ہے کہ جاپان کا چاند مشن دوبارہ فعال ہوگیا ہے جو چاند پر اترنے کے بعد شمسی سیلز میں خرابی کے باعث سورج سےبجلی پیدا کرنے میں ناکامی کے سبب بند ہوگیا تھا۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی(جاکسا) نے بتایا کہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیشن مون یا "سلم" سولر پینل اب کام کررہے ہیں  جبکہ اتوار کی شب لینڈر کے ساتھ رابطہ ہوا تھا۔

جاکسا نے چاند کی تحقیقات کے لئے اپنے سرکاری سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ پر بتایا کہ سلم کے ساتھ رابطہ گزشتہ سب کامیابی سے قائم ہوگیا تھا اور آپریشن دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

جاکسا کے مطابق لینڈر نے چاند کی سطح کی کھوج بھی دوبارہ شروع کر دی ہے اور سائنسی مشاہدات کا آغاز فوری طور پر ملٹی بینڈ کامارا سے ہوا ہے۔ آن لائن پوسٹ کردہ ایک تصویر میں جانچ کے قریب "ٹوائے پوڈل" چٹان دیکھی جاسکتی ہے۔

سلم کو "چاند اسنائپر" کہا جاتا ہے۔ یہ  20 جنوری کو مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 20 منٹ پر چاند پر اترا تھا جس کے بعد جاپان چاند پر خلائی جہاز اتارنے والا دنیا کا 5واں ملک بن گیا۔

چونکہ اس کے شمسی سیل بجلی پیدا نہیں کررہے تھے اس لئے بیک اپ بیٹریوں پر کام کرنے کے بعد لینڈر کو 22 جنوری کی صبح  2 بجکر 57 منٹ پر بند کردیا گیاتھا۔