• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان نے ناکامی کے ایک سال بعد نیا ایچ 3 راکٹ لانچ کردیاتازترین

February 17, 2024

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان نے اپنا فلیگ شپ ایچ 3 راکٹ لانچ کردیا ہے یہ لانچنگ ابتدائی پرواز کی ناکامی کے تقریباً ایک سال بعد کی گئی ہے۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا) کی لائیو فیڈ کے مطابق ایچ 3 راکٹ ٹیسٹ فلائٹ نمبر 2 جنوب مغربی پریفیکچر کاگوشیما میں تانیگاشیما جزیرے پر واقع تانیگاشیما خلائی مرکز سے صبح 9 بجکر 22 منٹ (مقامی وقت) پرلانچ کیا گیا۔

جاکسا نے کہا کہ 2023 میں ناکام کوشش کو دیکھتے ہوئے کارکردگی کی تصدیق کے لئے اصل منصوبے کے اصل سیٹلائٹ کی جگہ ایچ 3 راکٹ پر ایک فرضی سیٹلائٹ لوڈ کیا گیا تھا جس میں دو مائیکرو سیٹلائٹ موجود تھے۔

دوسرے مرحلے میں انجن اسٹارٹ ہونے اور مائیکرو سیٹلائٹس میں سے ایک کو الگ کرنے کی تصدیق خلائی ایجنسی نے روانگی کے کچھ دیر بعد کردی جس سے لانچ کا اہم کام مکمل ہوگیا۔

اگلی نسل کا ہیوی لفٹ ایچ 3 راکٹ موجودہ بنیادی ایچ 2 اے راکٹ کی جگہ تیار کیا گیا ہے جس کو اپریل میں شروع ہونے والے اگلے مالی سال میں ریٹائر کردیا جائے گا ۔ نئی لانچ کا مقصد راکٹ کی پوزیشننگ پر کنٹرول اور سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔