بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی کی راہ پرچلنے کے وعدے پرقائم رہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ِلن جیان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران ان رپورٹس کے حوالے سے کیا جن میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی پارلیمنٹ نے مالی سال 2024 کے لیے79 کھرب 50 ارب ین کے ریکارڈ بلند ترین دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جاپان کی عسکری جارحیت کی تاریخ بہت زیادہ پرانی نہیں ہے، جاپان کے فوجی اور سیکورٹی اقدامات کا اس کے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری قریب سے مشاہدہ کرتی ہے۔
لِن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، جاپان نے اپنی سیکورٹی پالیسیوں میں نمایاں ردوبدل کیا ، اپنے دفاعی بجٹ میں ہر سال اضافہ کیا ، ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندیوں میں مسلسل نرمی اور فوجی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ ان اقدامات کے نتیجہ میں جاپان کے ایشیائی ہمسائیہ ممالک اور بین الاقوامی برادری دونوں کوسنجیدہ جائزہ لینا پڑا ہے اوردفاع پر مبنی پالیسی کے لیے اپنی وابستگی کو برقرار رکھنے اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے حوالے سے جاپان کی سنجیدگی کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔