ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی کابینہ نے باضابطہ طور پر ایک پالیسی کی توثیق کردی ہے جس کے تحت جوہری ری ایکٹرز کو ان کی 60 سال کی حد عمر سے زیادہ چلایا جاسکے گا اور حکومت کے وسیع تر"ماحول دوست ٹرانسفارمیشن " پالیسی کے تحت نئے ری ایکٹرز تعمیرکیے جائیں گے۔ توانائی کی مستحکم فراہمی کو محفوظ بنانے اور کاربن اخراج کو کم کرنے کی کوشش کے تحت حکومتی پالیسی کے ذریعے، اگلی نسل کے جوہری پلانٹس کی تعمیر اور جاپان کے موجودہ عمر رسیدہ ری ایکٹرز میں سے کچھ کو اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔ جاپان کی نیوکلیئرواچ ڈاگ اورعوام کی جانب سے تحفظ سے متعلق تنقید اور خدشات کے باوجود نئی پالیسی کے ذریعے کچھ پرانے ری ایکٹرز کی عمر کو زیادہ سے زیادہ 60 سال سے آگے بڑھایا جائے گا۔