• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپانی ماہی گیروں اور رہائشیوں نے تابکاری سے آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے خلاف مقدمہ دائر کردیاتازترین

September 09, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)  جاپان میں فوکوشیما پریفیکچر کے ماہی گیروں سمیت  150 افراد کے گروپ نے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کےجوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

حکومت اور پلانٹ آپریٹر، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی  کے خلاف درج مقدمے میں درخواست گزاروں نے دعویٰ کیاہے کہ سمندرمیں تابکاری سے آلودہ  پانی چھوڑنے سے ان کے ماہی گیری حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور صارفین کے پرامن زندگی گزارنے کے حقوق کو خطرہ لاحق ہے۔

اس کے علاوہ درخواست گزاروں نے جوہری ریگولیٹرز کی جانب سے آلودہ پانی کے اخراج کے لیے نصب سہولیات کی منظوری کالعدم قرار دینے اور اس کے اخراج پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مدعی مقدمہ جس میں پاور پلانٹ میں 2011 کے جوہری حادثے سے متاثرہ  افراد  بھی شامل ہیں نے یہ مقدمہ فوکوشیما ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا ہے جو  اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔