• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جدید چینی تہذیب سے متعلق سیمینار میں مزید تعلیمی کامیابیوں پر زورتازترین

June 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) جدید چینی تہذیب کی ترقی کے موضوع پر  سیمینار کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے سربراہ لی شولی نے سیمینار سے اہم خطاب کیا،سیمینار کا انعقاد چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز نے کیا تھا۔

سیمنیار کے شرکا نے تعلیمی اور ثقافتی خوشحالی کو  فروغ دینے  کیلئے مزید تعلیمی کامیابیوں کی ضرورت پر زور دیا جو قدیم اور جدید علم کے ساتھ  چینی اور مغربی ثقافتوں کو بھی مربوط کرتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارٹی کے جدید نظریاتی نظام کی ترقی کو آگے بڑھا نے کیلئے مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کی مخصوص حقیقتوں اور عمدہ روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے چائنیز حقیقتوں اور چائنیز نظریات کی ترقی  پر مبنی تحقیق کی اہمیت ہر زور دیا،جبکہ بیرون ملک سے قابل قدر علمی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے سماجی سائنس کے ماہرین  کی اعلی صلاحیتی ٹیم کے قیام کی کوششوں پر بھی زور دیا تاکہ چین کے آزاد علمی نظام کی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔