• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جدید کاروباری ڈھانچے کو چینی خصوصیات کے ساتھ بہتر بنایا جائے، چینی صدر شیتازترین

June 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے جدید کاروباری ڈھانچے کو چینی خصوصیات کے ساتھ بہتر بنانے اور سائنسی و ٹیکنالوجی اختراع میں عالمی سطح پر مسابقتی کھلے پن میں پیشرفت کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے مجموعی اصلاحات گہرا کرنے سے متعلق مرکزی کمیشن کے 5 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں جدید کاروباری ڈھانچے کو چینی خصوصیات کے ساتھ بہتر بنانے ، اناج پیدا کرنے والے کسانوں کی آمدن کو تحفظ اور اناج پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں معاوضے کا طریقہ کار بہتر بنانے اور سائنسی و تکنیکی اختراع میں عالمی سطح پر مسابقتی کھلا پن فراہم کرنے سے متعلق رہنما اصولوں پر غور کرکے ان کی منظوری دی گئی۔

چینی صدر شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کو مضبوط بنانے ، کاروباری طرزِحکمرانی بہتر کرنے اور ایک جدید کاروباری ڈھانچہ کے قیام میں کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے ضرورت پر زور دیا۔ یہ جدید کاروباری ڈھانچہ ایسا ہو جس میں ذمہ داریوں کا واضح طور پر تعین کیا گیا ہو اور مؤثر انتظام ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ عالمی معیار کی کمپنیوں تیار ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اناج اگانے کی ترغیب اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لئے اناج کی پیداوار میں اضافے کی غرض سے مقامی حکومتوں کے کاوشوں کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

چینی صدر نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کھلے پن، عالمی سطح پر اختراع کا نظام قائم کرنے اور عالمی اختراع میں فعال طور پر حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلے پن سے اختراع میں پیشرفت ضروری ہے۔

اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ارکان اور مجموعی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے سے متعلق مرکزی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز لی چھیانگ، وانگ ہوننگ اور کائی چھی نے شرکت کی۔