بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے بیجنگ میں اپنے آڈیٹوریم میں نئے سال کا اجتماع منعقد کیا، پارٹی اور ملکی رہنماؤں شی جن پھنگ، لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، چھائی چھی، ڈینگ شوئے شیانگ ، لی شی اور ہان ژینگ نے سال 2024 کے اجتماع میں شرکت کی۔
چین کی غیر کمیونسٹ جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سرکردہ عہدیداران، پارٹی سے وابستگی نہ رکھنے والی شخصیات کے نمائندے، مرکزی پارٹی اور سرکاری محکموں کے سرکردہ عہدیداروں اور بیجنگ میں مختلف نسلی گروہوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد نے بھی اس اجتماع میں شرکت کی۔
چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجتماع سے اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدیدیت کے چینی راستے پر ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی عظیم تجدید کو فروغ دینا نئے دور کے نئے سفر میں پارٹی اور ریاست کا مرکزی مقصدہے اور یہ اس دور کا سب سے بڑا سیاسی مشن ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ ہمیں وسیع تر محب وطن متحدہ محاذ کو مستحکم اور ترقی دینے، ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور چینی قوم کی تجدید کے لئے مشترکہ راہ اور مفادات میں ہم آہنگی کو وسعت دینے، اتحاد کے ذریعے قوت کو یکجا کرنےپر توجہ مرکوز کرنے، سخت محنت سے عظیم کامیابیاں کے حصول اور مشترکہ طور پر چینی جدیدیت کے فروغ کا ایک شاندار باب لکھنے کی ضرورت ہے۔
چینی صدر شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب غیر سی پی سی جماعتوں، آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، پارٹی وابستگی نہ رکھنے والی شخصیات، تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے عوام ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں ہم وطنوں، سمندر پار چینی باشندوں اور دنیا بھر کے ان دوست ممالک کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی جو چین کی جدیدیت میں تعاون کررہے ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ سال 2023 تمام محاذوں پر 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے نفاذ کا پہلا سال تھا۔ گزشتہ ایک برس میں ہم استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کا سفر آگے بڑھانے کے عمومی اصول پر کاربند رہے ہیں۔ کوویڈ 19 کو دوسرے درجے کی متعدی بیماری کے درجے میں منتقل کیا گیا اور اندرونی اور بیرونی مشکلات پر مضبوطی سے قابو پایا گیا، آگے بڑھنے کی کوششیں کی معاشی بحالی پر زور دیا اور معاشی و سماجی ترقی کے بنیادی مقاصد پورے کئے۔
چین کا جی ڈی پی 2023 کے دوران 1260 کھرب یوآن سے زائد رہنے کی توقع ہے اور اناج کی پیداوار ریکارڈ نئی بلندی پر پہنچ چکی ہے۔
روزگار اور قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم ہیں جبکہ تکنیکی اختراع میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ نئی پیداواری قوتیں رفتار پکڑرہی ہیں۔
پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کا نیا دور بنیادی طور پر مکمل ہو چکا ہے۔ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب پر قابو پانے، قرض خطرات میں کمی اور فروخت شدہ گھروں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے میں اہم کامیابیاں ملی۔
رہائشیوں کی آمدن میں اضافہ معاشی ترقی سے زیادہ تیز رہا۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے متعلق امور میں پیشرفت ہوئی اور "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرنے اور دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے گئے۔
چین کی بڑے ملک کی حیثیت سے سفارتکاری چینی خصوصیات کے ساتھ آگے بڑھ چکی ہے جو چین کی ترقی میں بیرونی ماحول بہتر بنانے میں مدد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مؤثر طرزحکمرانی اور انسداد بدعنوانی کی کارروائیوں میں تیزی آرہی ہے جس کی وجہ ایک اچھا سیاسی ماحول مسلسل مستحکم ہورہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے۔
چھنگ دو یونیورسٹی کھیل اور ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی کامیابی سے میزبانی کی گئی اور اس میں ہمارے کھلاڑیوں نے اچھے نتائج حاصل کئے۔
یہ کامیابیاں قابل ستائش ہیں کیونکہ یہ آسانی سے نہیں ملی ہیں۔ ہم نے نئے مواقع پیدا کئے۔ اسٹریٹجک اقدام میں کامیابی سمیٹی اور بحرانوں پر قابو پانے، چیلنجز سے نمٹنے اور بدلتے حالات سے نمنٹنے کے لئے اپنے اعتماد اور عزم میں اضافہ کیا۔