بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ جدیدیت کا حتمی مقصد لوگوں کی آزادانہ اور جامع ترقی کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔
صدر شی نے ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عالمی سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ بہتر زندگی اور تہذیب کی مزید ترقی کے لیے عوام کی امنگوں پر توجہ دیں اور مادی فراوانی، سیاسی سالمیت، ثقافتی واخلاقی ترقی، سماجی استحکام اور خوشگوار ماحول کے حصول کے لیے کوشش کریں تاکہ جدیدیت لوگوں کے خدشات کو بہتر طریقے سے حل کرتے ہوئے ان کی متنوع ضروریات کو پورا کرسکے۔
صدر شی نے مزید کہا کہ اس طرح جدیدیت موجودہ نسل کی فلاح و بہبود اور مستقبل کے لوگوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے انسانیت کی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔